• news

انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے ورلڈ کپ کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے 18ملکی ورلڈ کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ آئی ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر منصوبے کی منظوری دیدی َ منصوبہ منظور ہونے پرٹینس ورلڈ کپ 2019ءمیں ہونے کا امکان ہے۔آئی ٹی ایف نے 25سالہ منصوبہ تشکیل دیا ہے جس پر 3بلین ڈالر خرچ ہو نگے ۔تجویز کی فائنل منظوری کیلئے آئی ٹی ایف کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں اب دو تہائی اکثریت سے منظوری درکار ہو گی ۔میٹنگ اگست میں اورلینڈو میں شیڈول کی گئی ہے ۔آئی ٹی ایف چیئرمین ڈیوڈ ہیگرٹی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے ۔
ورلڈ گروپ نیشنز کی سولہ ٹیمیں براہ راست فائنلز میں کوالیفائی کریں گی جبکہ دو ٹیموں کو منتخب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن