پاکستان، بھارت کشیدگی اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات تجارت پر اثرانداز نہ ہوئے
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بھارت میں کشیدگی اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات کا باہمی تجارت پر کوئی اثر نہیں ہوا دونوں ملکوں کی باہمی تجارت 13فیصد بڑھ گئی۔ جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 23 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ جنوری میں 20 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران بھارتی درآمدات 12.4 فیصد اضافے سے 20 کروڑ 25 لاکھ ڈالر،، بھارت کو برآمدات 17.8 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کا پہلے سات ماہ کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا مجموعی حجم 1 ارب 11 کروڑ 23 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاجو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 9.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران بھارتی درآمدات 14.7 فیصد اضافے سے 87 کروڑ 43 لاکھ ڈالر اور بھارت کو برآمدات 7 فیصد اضافے سے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیںبھارتی سے درآمدات میں زیادہ اضافے سے پاک بھارت تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 25.7 فیصد بڑھ گیا ہے رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران دو طرفہ تجارت میں پاکستان کو 63 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔
باہمی تجارت