شہباز شریف کی لیڈرشپ عوام کیلئے بے حد اہم ہے: ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف
لاہور (خصوصی رپورٹر) یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) کی ریجنل ڈائریکٹر جین گوف نے شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وزیراعلیٰ وژنری لیڈر ہیں۔ ان کی اعلیٰ قیادت کی بدولت پنجاب کو تعلیم، صحت سمیت سماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں دیگر صوبوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ شہباز شریف کے اختراعی اقدامات کی بدولت مثبت تبدیلی کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔ شہباز شریف کی لیڈر شپ عوام کے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف