ملتان میٹرو منصوبے پر چینی کمپنی معافی مانگ چکی، عمران حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، عمران خان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے، عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ پیر کو ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، عمران خان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔ انہوںنے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والی کمپنی کو چینی سکیورٹی ریگولیٹری کمشن نے بلیک لسٹ کر کے جرمانہ عائد کیا۔ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے اور سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ملک احمد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب خاطر جمع رکھیں اور 2018 ءکے انتخابات ان کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت