• news

پاکستان سے افغان ڈپٹی گورنر کنڑ کا اغوا ڈرامہ نکلا، بھائی نے بھانڈا پھوڑ دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سے افغان ڈپٹی گورنر کنڑ کا اغوا ڈرامہ نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی گورنر کنڑ نبی احمدی گزشتہ سال علاج کیلئے پشاور آئے ہی نہیں، افغانستان میں نظر آئے لیکن الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کو خواہ مخواہ بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔ پاکستان میں زیر حراست محمد نبی احمدی کے بھائی حبیب اللہ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محمد نبی احمدی گزشتہ سال 27 اکتوبر کو علاج کیلئے پشاورآ ئے ہی نہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے محمد نبی احمدی بغیر انٹری طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے، محمد نبی احمدی رواں سال جنوری کے شروع میں کنڑ میں اپنے گھر پہنچے تھے۔ پاکستان میں افغان سفارتخانے نے محمد نبی احمدی کے گھر پہنچنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ محمد نبی احمدی کے بھائی نے پولیس کے پاس اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
ڈرامہ نکلا

ای پیپر-دی نیشن