• news

مریدکے: زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے ساتھیوں کے ہمراہ باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مریدکے+ شیخوپورہ+ نارنگ منڈی+ فیروزوالہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سرکل مریدکے کے علاقہ پکھیالہ میں زمین کے تنازعہ بھتیجے نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے چچا اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تین گھنٹے تک نعشوں کو ہسپتال نہ پہنچا سکی‘ بتایا گیا کہ پکھیالہ کے ضیاءالحسن وغیرہ کا اپنے سگے چچا رانا ضمیر کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر گزشتہ روز لڑائی شدت اختیار کر گئی بھتیجے نے دیگر ساتھیوںکے ساتھ مل کر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے چچا رانا ضمیر اور اس کے بیٹے قمر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع پر نعشوں کو قبضہ میں لے لیا تا ہم کسی قسم کی سواری کی عدم دستیابی کے باعث تین گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی نعشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق پکھیالہ میں قتل ہونے والے باپ بیٹے کے قتل کے الزام میں ضیاءالحسن اس کے باپ ظہیر حسن سمیت 9 افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔


باپ بیٹا قتل

ای پیپر-دی نیشن