• news

خرم دستگیر کی دبئی میں نمائش و کانفرنس میں شرکت، اماراتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، اسلام آباد (آئی این پی+ سٹاف رپورٹر) ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے پیر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع نے ابوظہبی میں خود کار نظاموں کے بارے میں نمائش اور کانفرنس میں شرکت کی۔ خرم دستگیر نے یو اے ای کے وزیرمملکت برائے دفاع محمد بن احمدی علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن