• news

زلزلے سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر‘ خیبر پی کے حکومت کا 4 ارب روپے کیلئے وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)2005 ء کے زلزلے سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر کے معاملے پر حکومت کے پی کے نے 4 ارب کے حصول کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا خط صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی جانب سے تحریر کیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے زلزلے سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے 4 ارب دینے کا علان کیاتھامتعدد یاددہانیوں کے باوجود ابھی تک مذکورہ رقم پختونخوا کو ادا نہیں کی گئی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی اس معاملے کو اٹھایاگیادہشت گردی سے تباہ حال صوبے کے بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں عاطف خان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم وعدے کے مطابق فوری طور پر 4 ارب روپے کی ادائیگی کا انتظام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن