• news

سازش کے تحت بلوچستان حکومت کو فارغ کیا گیا: محمود اچکزئی

اسلام آباد (آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں سازش کے تحت صوبائی حکومت کو تبدیل کر دیا گیا،ہمارے ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی سے بے وفائی کی،ہمیں الیکشن کمشن سے انصاف کرنے امید ہے ،ہمارا کیس بہت سادہ اور واضح ہے،پیر کو الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سازش کے تحت صوبائی حکومت کو تبدیل کر دیا گیا۔ہمارے ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی سے بے وفائی کی۔ منظور کاکڑ نے ہمارے مخالف کو ووٹ دیا۔ ہمیں الیکشن کمشن سے انصاف کی امید ہے۔ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمشن یکم مارچ کو فیصلہ سنا دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن