سی پیک پا کستا ن کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے :مشا ہد حسین سید
اسلا م آباد(آئی این پی /شنِہوا)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما اور سی پیک پا رلیما نی کمیٹی کے چیئرمین مشا ہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین پا کستا ن اقتصا دی راہداری منصوبہ( سی پیک)پاکستا ن کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے اور اس سے ملک کے تما م صوبو ں کو یکسا ں فا ئد ہ ہو گا۔گوا در میں منصوبے کے تحت بین ا لا قوا می ہوا ئی اڈاہ ، ہسپتال ، یو نیو ر سٹی، پیشہ ورا نہ تر بیتی کا لج تعمیر کیے جا رہے ہیں۔موجو دہ حکومت کی طرف سے سی پیک کے تحت شروع کیے گئے بجلی کے منصوبے مکمل ہونے کے بعد توا نا ئی کے بحران پر قابو پا لیا جا ئے گا،تھر کول کی کھدا ئی جا رہی ہے جس سے قومی معیشت کو مزید مضبو ط بنا یا جا ئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ںنے پی ٹی وی پر ایک پرو گرا م میں اظہار خیال کر تے ہو ا کیا ، انہو ں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے ملک بھرمیں صنعتی زون قائم کیے جا ئیں گے،جبکہ گوا در بند گا ہ ، صنعتی زونز ،مغربی روٹ اور تو انا ئی کے بحر ان پر قا بوپا نے پر تو جہ مر کو ز کی گئی ہے۔سی پیک پر عمل درآمد سے نوجوانو ں کو بڑی تعداد میں روز گا ر کے مو اقعے مل رہے ہیں،یہا ں تک کے خوا تین بھی بلڈوزر چلا کر ملکی معیشت کی تر قی میں اہم خدما ت دے رہی ہیںانہو ں نے کہا چین پاکستا ن کا سدا بہا ردو ست ہے، اور سی پیک دونو ں ملکو ں کے عوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دے گا۔