• news

’’بھارت ماتا کی جے‘‘ نہ بولنے والے سب پاکستانی ہیں: بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی /بالیا (آئی این پی) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ایم ایل اے بیئریا سریندرا نارائن سنگھ نے ایک اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جو’’ بھات ماتا کی جے‘‘ نہیں بولتے وہ سب پاکستانی ہیں۔ پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ریاست اترپردیش سے ایم ایل اے بیئریا سریندرا نارائن سنگھ بیلیا میں ایک عوامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھارت ماتا کی جے بولنے پر اعتراض کرتے ہیں وہ پاکستانی ہیں۔ میں ایسے لوگوں کو پاکستانی کہتا ہوں جو بھارت ماتا کی جے بولنے سے کتراتے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بی جے پی کے قانون ساز نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن