نقیب قتل کیس: تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔ تفتیشی افسر کے مطابق رائو انوار کا ساتھی ڈی ایس پی قمر احمدگرفتار ہو چکا ہے۔ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہو گئی۔ دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عدالت نے چالان جمع کرانے کیلئے یکم مارچ تک مہلت دیدی۔