• news

حکومت حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے جواب کا انتظار کررہی ہے: ایف آئی اے

اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے حکام نے کہا حکومت میموگیٹ سکینڈل میں مطلوب امریکہ میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے لکھے گئے خط پر انٹرپول کے جواب کا انتظار کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا اور اس بارے میں ان کی مدد مانگی تھی تاہم ابھی تک ہمیں انٹرپول کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس درخواست کے علاوہ ایف آئی اے کی جانب سے جلد ہی ایک درخواست بین الاقوامی تنظیم کو بھیجی جائے گی۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو پہلی درخواست گزشتہ ہفتے بھیجی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ حسین حقانی عدالت کو مطلوب ہیں، لہٰذا انٹرپول ان کی گرفتاری میں مدد کرے۔

ای پیپر-دی نیشن