بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار کرلیا
لاہور(اے این این) بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے لاہور کی پل موران چیک پوسٹ پر غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔بی ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی شہری کی شناخت 40 سالہ مشتاق جاوید ولد فرزند جاوید کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے میٹرک کی سند اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار مشاق جاوید میاں میر کالونی لاہور کا رہائشی ہے۔