• news

برطانوی شہر لیسٹر میں دھماکہ کے 4 زخمی چل بسے، دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے: پولیس

لندن (عارف چودھری) برطانوی پولیس نے لیسٹر شہر میں ہونے والے دھماکے میں دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کردیا۔ برطانوی شہر لیسٹر دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 4 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ قریبی عمارتوں اور گھروں کو خالی کرکے مکینوں کو مقامی پولیس سٹیشن میں عارضی رہائش فراہم کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک اس واقعہ میں دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ تحقیقات کی جارہی ہیں، مختلف روڈز تاحال بند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن