گنگارام ہسپتال کے گردونواح میں نشئیوں کا قبضہ‘ انتظامیہ خاموش
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے حکومت پنجاب اور ضلعی پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کوئینز روڈ سرگنگارام ہسپتال کے بس سٹاپوں پر نشئیوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور دن رات یہاں نشے میں مبتلا پڑے رہتے ہیں ساتھ ہی اطراف میں گندگی اور غلاظت پھیلائے رہتے ہیں جس سے کئی موذی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ناظم شوکت نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ نشئیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے تاکہ وہ صحت مند اور تندرست ہوکر مفید شہری بن کر زندگی گزار سکیں۔