• news

بیرونی تسلط کو مسترد کرنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا: میاں اویس

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ وطن عزیز سے امریکی وبیرونی تسلط اور ورلڈاسٹیبلشمنٹ کادباﺅ ختم کرنے کے لئے پوری قوم کوسچے جذبہ توحیدی کے ساتھ ایک اکائی کامظاہرہ کرناچاہئے اور فرقہ واریت و طبقہ واریت کے خاتمے کے لئے سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے کردار کواجاگر کرنے کی ضرورت ہے وہ 9مارچ کوہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے سلسلہ میںاحرار نیومسلم ٹاﺅن میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹرشاہد کاشمیری ، مولانا راﺅ عبدالنعیم نعمانی ،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن