• news

شام میں بچوں‘ بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام عالمی دہشت گردی ہے: میاں نعمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ فتحیہ کے صدر حافظ میاں محمد نعمان نے شام میں قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی دہشت گردی ہے بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو قتل کرنے کی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتفاق اور اتحاد پید انہیں کرتے اس وقت تک یہ مظالم نہیں رکیں گے مسلمان علاقائی ،گروہی اور لسانی تعصبات سے نکل کر جسد واحد بن جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فتحیہ میں اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں میاں محمد اویس ، مولانا عبداللہ مدنی ،پروفیسر عبدالرشید خلیق ،مولانا غلام شافی ودیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن