• news

ہم کلک کر گئے تو پی ایس ایل جیت جائیں گے : عمر اکمل

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کوکراچی کنگز کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا میچ کے بعد لاہور قلندرز کے بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ ہمار ا ردھم بھی اچھا ہے ،سٹارٹ بھی اچھا مل رہا ہے لیکن ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہم اچھا پرفارم نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے مسلسل ہار رہے ہیں،لیکن انشا اللہ آگے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ عمراکمل نے کہا کہ ہم بھرپور محنت کررہے ہیں ،ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی موجود ہیں ،ہم لوگ کلک نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے ہار رہے ہیں،آگے ٹورنامنٹ پڑا ہے ایک دفعہ ہم کلک کرگئے تو ہم پی ایس ایل جیت جائیں گے۔ آگے بھی اچھا ردھم بنا تو ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو گزشتہ شب کراچی کنگز کے ہاتھوں27 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن