قائداعظم سپورٹس فیسٹیول 5 مارچ تا 11 مارچ تک کھیلا جائیگا : محمود چوہدری
ننکانہ صاحب ( نامہ نگار )نواحی گائوں ڈلہ ننگل چک نمبر 83میں 41واں سالانہ قائداعظم سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں فٹ بال، کبڈی، والی بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ فیسٹیول 5مارچ تا 11مارچ تک جاری رہے گا کنوینئر سپورٹس فیسٹیول محمود خالد چوہدری نے بتایا کہ فیسٹیول میں ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب محمد طاہر ملک و دیگر شرکت کریں گے۔