• news

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد شدید علیل، حکومت سے علاج کی اپیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد کے علاج کیلئے سابق اولمپئنز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکے علاج کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ منصور احمد ان دنوں کراچی میں شدید علیل ہیں۔ سابق کپتان اولمپئن محمد عثمان شیخ کا کہنا تھا کہ منصور احمد پاکستان ہاکی کا اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو پاکستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ حکومت پاکستان، پاکستان سپورٹس بورڈ، سندھ حکومت اور پی ایچ ایف سے اپیل ہے کہ ان کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں علاج کرایا جائے اس کے ساتھ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی مدد چاہیے ہے تو فوری انہیں فراہم کی جائے۔ نوید عالم کا کہنا تھا کہ منصور احمد کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں علاج ہونا چاہئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن، حکومت سندھ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو چاہیے کہ وہ ان ہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن