• news

پنجاب پولو کپ 2018ء کا آغاز نیو ایج نے پی اے ایف کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پنجاب پولو کپ 2018ء کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز صرف ایک میچ کھیلا گیا جس میں نیوایج/ بی بی جے پائپس نے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں نیوایج /بی بی جے پائپس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 8-5 سے ہرایا۔ نیوایج /بی بی جے پائپس کی طرف سے سلواڈور الاوا نے چار، احمد زبیر بٹ نے تین جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز /پی اے ایف کی طرف سے ڈیگو اریا نے دو جبکہ خوان کروز اریا اور فیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن