• news

سپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی، 10 لاکھ جرمانہ کی بھی سزا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹو سپاٹ فکسنگ میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے مختصر فیصلے میں شاہ زیب حسن کو پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے چار میں سے تین الزامات پر سزا سنائی۔ شاہ زیب حسن پر چار الزامات لگائے جن میں سے تین الزامات بکی سے رابطے، کرکٹرز کو اکسانے اور بکیز کے رابطے کی بورڈ کو اطلاع نہ دینے پر سزا دی گئی جبکہ محمد عرفان سے رابطے کے چوتھے الزام پر سزا نہیں دی گئی۔ ان کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی نے شاہ زیب حسن پر سپاٹ فکسنگ کے چار الزامات لگائے تھے جن میں سے تین الزامات ثابت ہوگئے ۔ پی سی بی ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی کی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ٹربیونل کا ابھی مختصر فیصلہ آیا ہے تاہم تفصلی فیصلہ کے بعد اس پر اپیل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔ دوسری جانب شاہ زیب کے وکیل کاشف رجوانہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کے مؤکل پر سپات فکسنگ کا کیس ثابت نہیں ہو سکا تاہم انہیںسزا تاخیر سے مطلع کرنے بارے قوانین کی خلاف ورزی پر دی گئی لہذا ان پر لاگو نہیں کہ وہ بحالی پروگرام سے گزریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زیب سے انگلینڈ میں بات کرنے کے بعد اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن