• news

شہباز شریف کو ماڈل ٹائون قتل عام‘ ملتان میٹرو‘ آشیانہ سکینڈل میں جواب دینا ہے: بلاول

سرگودھا+کراچی ( نامہ نگار +نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے متنازعہ شخصیت کو پارٹی صدر بنایا، شہبازشریف کو ماڈل ٹائون میں قتل عام، ملتان میٹرو اور آشیانہ کرپشن سکینڈل میں جواب دینا ہے، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میمو گیٹ کیس جعلی جو پانامہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا پنجاب حکومت نے ماڈل ٹائون میں بیگناہ افراد کو نشانہ بنایا۔ مسلم لیگ (نض کو کسی متنازع شخص کو پارٹی صدر نہیں بنانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت دیتا ہوں آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں۔ کراچی کیعوام صرف پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے۔ پی پی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ملک کو خوش حال اور پرامن بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہئے، پابندیاں اچھی چیز نہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹوزردار ی نے ضلعی جنرل سیکرٹر ی پیپلزپارٹی را نا جمشیدخا ن کی رہائشگا ہ 190شمالی میں ہو لو گرا م ٹیکنا لو جی کے ذریعے جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کی رکنیت ساز ی مہم کی ز بر دست عوامی پذیرا ئی پارٹی کو ایک مرتبہ پھر مضبو ط بنا نے کے ساتھ ساتھ حکومت میں لانے کا با عث بنے گی اگلی حکومت پاکستا ن پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن تیار ہو جا ئیں پیپلزپارٹی مظلوم اور پسے ہو ئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جار ی رکھے گی 2018الیکشن میں عوام کے ووٹ کی قوت سے قوم کو نا اہل اور کرپٹ حکمرا ن ٹولہ سے نجات د لا ئی جا ئے گی نوجوا ن قومی ترقی وخوشحالی کی منز ل کے حصول غربت بے روزگاری اورمہنگائی سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں میں اپنے نا نا شہید ذوالفقارعلی بھٹواور ماں محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے مشن پر چلتے ہو ئے کسی بھی قر با نی سے در یغ نہ کر و ں گا اس مو قع پر ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی ضلعی جنرل سیکرٹر ی را نا جمشیدخا ن ایڈوکیٹ سئینر راہنما را نا حاکم خا ن ایڈوکیٹ نے رکنیت سازی کا افتتاح کر تے ہو ئے 3500جیا لو ں کو ممبرساز ی کا رڈ جا ر ی کیے۔ تسنیم احمدقریشی را نا جمشیدخا ن ایڈوکیٹ را نا حاکم خا ن ایڈوکیٹ ملک نص اللہ نا صر سردار مظفر خا ن بلوچ ملک عطا ء اللہ ملک اقبا ل میاں جا و ید امجد سردار محبوب الہی جھمٹ چو ہد ر ی جا و ید اقبا ل گلزار علو ی بختیا ر شیراز ی سمیت دیگر عہدیدارا ن نے بھی خطا ب کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن