چوہدری نثار کا شہباز شریف کو فون ‘مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور(آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ جس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چوہدری نثار نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور ان سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں سے بھی انہیں آگاہ کیا کہ آخر کس بنیاد پر ان کے خلاف میڈیا پر پروپیگنڈا ہورہا ہے اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔