ہماری پوری ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیا ر ہے:صدر ملتان سلطانز
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔ ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر کمار سنگاکارا بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ہماری ٹیم کے بڑے کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔ ہمارے پاس پورے ٹورنامنٹ کا سب سے مضبوط بولنگ لائن اپ ہے۔اشعر شون کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی 113 اسکور کرنے کے بعد بھی ہم نے ہار نہیں مانی اور اختتام تک مقابلہ کیا، ہماری فیلڈنگ بھی زبردست رہی ہے، کریڈٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو جاتا ہے۔