پنجاب پولو کپ، دوسرے روز 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب پولو کپ 2018 کے دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ لاہور پولو کلب میں جاری مقابلوں میںپہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 5-4 سے مات دی۔دوسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 7-6 سے ہرایا تیسرے میچ میں بھی ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس نے آرمی کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے شکست دی۔ فائنل سکور ڈائمنڈ پینٹس 5.5 جبکہ آرمی 5 رہا۔ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس کی طرف سے ماکس اریا نے چار جبکہ ایلگیو کیسٹینو نے ایک گول سکور کیا جبکہ آرمی کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چار جبکہ بریگیڈیئر ذوالفقار بیگ نے ایک گول سکور کیا۔