• news

کھیل بچوں کو جسمانی نشوونما کیساتھ برائیوں سے دور رکھتا ہے : شیخ ثروت اکرام

لاہور (پ ر) میئر گوجرانوالہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ کھیل کی سرگرمیوں سے نہ صرف بچوں کی جسمانی نشوونما ہوتی ہے بلکہ وہ مختلف النوع برائیوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام ہونے والے 14ویں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق میئر گوجرانوالہ قادر خان اور ڈائریکٹر ڈویژنل سپورٹس ندیم بٹ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر اکیڈمک یونیک گروپ پروفیسر طاہر بخاری نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نہ صرف بچوں کی جسمانی تربیت کرنا ہے بلکہ اس سے صحت مند معاشرے کی بنیاد کو بھی مضبوط بنانا ہے۔ جیتنے والے بچوں میں میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ڈائریکٹر اکیڈمک یونیک گروپ پروفیسر طاہر بخاری اور سابق میئر گوجرانوالہ قادر خان نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر والدین، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن