ہائیکورٹ میں افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ بدھ کے روز کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی افتخار محمد چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔