• news

ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری سمیت حکام سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے اعلی افسروںکی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر مختلف درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائیرڈ زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی دو مختلف درخواستوں پر جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مامون الرشید نے جواب طلب کیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کئے۔ جسٹس محمد فرخ عرفان نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ سیکرٹری سوشل ویلفئیر نارون رفیق لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان کے خلاف توہین عدالت کی چارمختلف درخواستوں پر جواب طلب کیا ۔عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بیوروکریسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن