• news

چیف جسٹس ثاقب نثار 8، 9 مارچ کو لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات سنیں گے اسلام آباد کیلئے 6بنچ تشکیل

اسلام آباد(صلاح الدین /نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آئندہ ہفتے دو دن 8اور9مارچ کو سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری برانچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے جو دیگر دیوانی و فوجداری کے علاوہ انسانی حقوق کے مقدمات کی سماعت کریگا ان میں پانی ، صفائی، ہسپتالوں کی حالت زار ان کا کچرا وغیرہ سے متعلق 184/3کے تحت لئے گئے ازخود نوٹسز کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلئے 6بنچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس کا بنچ 5سے 7مارچ تک اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریگا ۔ چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر دو دن کورٹ روم نمبر ایک میںسنیئر ترین جج آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل د و رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن