فلسطینی مملکت کو اجتماعی طور پر تسلیم کیا نہ القدس کو اسرائیل کا درالحکومت: یورپی یونین
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) یورپی یونین نے باور کرایا ہے کہ اس کی طرف سے فلسطینی مملکت کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فلسطینی یورپی یونین کے شعبہ اطلاعات کے ایک عہدیدار شادی عثمان نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیکا فیصلہ خود مختارانہ اقدام ہوگا۔ یونین کا ہر ملک اپنے اپنے طور پر فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا مجاز ہے۔ شادی عثمان نے قدس پریس کو بتایا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اجتماعی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے فلسطینی حکام اور یورپی یونین کے ہائی کمشن کے درمیان جاری مذاکرات کی تردید نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے انفرادی طورپر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے تاہم یورپی یونین کی طرف سے متفقہ طور پر فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میںگزشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔