• news

قائمہ کمیٹی قومی صحت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پیش کر دیں

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے لئے بجٹ تجاویز کمیٹی میں پیش کر دی ہے،58 پروجیکٹ کیلئے37 ارب 71 کروڑ 62 لاکھ 11 ہزار پی ایس ڈی پی بجٹ تخمینہ پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں بچوں کے دودھ میں ملاوٹ کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو اسلام آباد انتظامیہ سے ملکر آپریشن کروانے کی سفارش کردی جبکہ ممبر کمیٹی نفیسہ خٹک نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ترمیمی بل2017ء پیش کردی جس کو اگلے اجلاس میں بحث کیلئے منظور کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن