شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے سے مسلم لیگ ن کی قوت اور بڑھ جائے گی: رفیق صدیقی
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد رفیق صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے سے مسلم لیگ ن کی قوت اور بڑھ جائے گی۔ میاں شہباز نے ملک کی ترقی کے لیے جو کہا وہ کر کے دکھایا۔ چمکتا دمکتا پنجاب اس کی بڑی مثال ہے۔ پارٹی میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو چکا ہے۔