• news

سیاسی جماعتیں تقریبات میں عورتوں کا تحفظ یقینی بنائیں: خواتین رہنما

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیاسی جلسوںمیںخواتین سے بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جلسوںکی رونق بڑھانے کیلئے انہیں بلاتولیتی ہیںمگر ان کیلئے حفاظتی اقدامات کو ضروری خیال نہیں کرتیں اس رویے سے جہاں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے وہاں انکے اہلخانہ کیلئے بھی یہ صورتحال انتہائی ناپسندیدہ ہوتی ہے ، نزہت عامر صادق نے کہاکہ خواتین جوش وجذبے سے کام کرتی ہیں جلسوںمیں انکے تحفظ کے خصوصی اقدامات ہونے چاہئیں، ڈاکٹر سیمی بخاری اورصادقہ صاحبدادنے کہاکہ یہ سب خواتین کی حوصلہ شکنی کیلئے ہوتا ہے۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی نائب صدر صغیرہ اسلام اور نجمی سلیم ‘ بشریٰ خالق اور نبیلہ شاہین نے کہاکہ پارٹی آئین میں جینڈر کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن