• news

مسلم لیگ ن کو شہباز شریف جیسے شخص کی ضرورت تھی: رائو شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرنا خوش آئند فیصلہ ہے شہباز شریف جرات مند شخصیت ہیں مسلم لیگ ن کو قائد کے بعد ایسے ہی شخص کی ضرورت تھی۔تاکہ وہ پارٹی کو متحد رکھ سکے اور اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے سیاسی مخالف قوتوں نے ہر دور میں ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن