• news

پنجاب حکومت نے اقلیتوں کیلئے ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق قائم کی: خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پیپلزپارٹی کی رہنما جہاں آراء وٹو کی جانب سے اس الزام پر کہ پنجاب حکومت اقلیتوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرا رہی ہے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خان کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں اقلیتوں کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے علاوہ صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ بشمول قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ ممکن ہوا ہے تاکہ اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اقلیتوں کے لئے پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق قائم کی ہے، جس کا مقصد ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کی عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اسی طرح ضلعی سطح پر ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق قائم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن