• news

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نیب کیخلاف قرارداد قابل مذمت ہے: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے نیب کے خلاف پیش کی گئی قراردادکی منظوری انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔حکومت کی طرف سے نیب کے ادارے کو متنازعہ بناکر ریاستی اداروں کے باہمی ٹکرائو کی سازش کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ادارے نے پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں احتساب کاعمل شروع کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن