• news

کنٹرول لائن، بھارتی فائرنگ سے 70 سالہ شخص شہید، خاتون زخمی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، شدید احتجاج

اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خبرنگار) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ میں طلبی کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارت نے کوٹلی، جندروٹ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ سے 70 سالہ شخص شہید اور خاتون زخمی ہوئی۔ بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ بلاشبہ قابل مذمت اور انسانیت کے منافی ہے۔ بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہیوں منیر چوہان اور عامر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن