سانگلاہل، آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل آج نواز شریف سٹیڈیم میںکھیلا جائیگا
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی اتحاد فٹ کلب کے زیر اہتمام 17ویں آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل آج2مارچ کو نواز شریف سٹیڈیم میںکھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طارق محمود نے بتایا کہ تقسیم انعامات کی تقریب میں وفاقی وزیر چوہد ر ی محمد برجیس طاہر مہمان خصوصی ہوں گے ۔