• news

ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ٗوسیم اکرم بھی فین ہوگئے

دبئی (این این آئی)انٹرنیٹ پر نامعلوم فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی اْس کے فین ہوگئے اور ساتھ ہی اس ٹیلنٹ کی تلاش بھی شروع کردی۔ ٹوئٹر پر فیضان نامی شخص نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بچہ کون ہے ٗ ویڈیو میں تقریباً 12 یا 13 سال کی عمر کا بچہ قمیص شلوارپہنے دوڑ کر ٗگیند کراتا ہے ۔ویڈیو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہاں ہے یہ بچہ ٗ اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن