• news

ڈربن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے ساوتھ افریقہ کے خلاف5وکٹوں کے نقصان پر225رنز بنالئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتام تک 5وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بنالئے ،کریز پر مارش 32اور پین 21رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ڈربن میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توپندرہ کے مجموعے پربنکرافٹ5رنز بنانے اور39پر عثمان خواجہ بھی 14رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ، وارنرنے 51رنز بنائے۔ ساوتھ افریقہ کی جانب سے ورنن پھیلندر اور کیشو مہاراج نے 2,2وکٹیں جبکہ کگیسو ربدا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن