• news

سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اہمیت میں اضافہ نہیں ہو گا ملیحہ لودھی

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اہمیت میں اضافہ نہیں ہو گا، سلامتی کونسل کی تشکیل نو میںتعطل کے ذمہ دار اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ نہ کرنے والے ملک ہیں۔ سلامتی کونسل کو مزید فعال بنانے کےلئے اقوام متحدہ میں بین الحکومتی مذاکرے کے دوران مباحثے کی نشست میں حصہ لیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اہمیت میں اضافہ نہیں ہو گا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشکیل نو میں دس سال سے زائد عرصے کے تعطل کے ذمہ دار وہ ملک ہیں جو اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔
ملیحہ لودھی

ای پیپر-دی نیشن