• news

بھارت: نیرو مودی، وجے مالیا جیسے بڑے مگرمچھوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی کابینہ نے بنکوں کا پیسہ لوٹ کر فرار ہونے والے بڑے مگرمچھوں کی جائیدادیں قبضے میں لینے اور بعد میں فروخت کرنے کے قانون کی منظوری دیدی اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بل کو رواں ماہ کے بجٹ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد شراب کی انڈسٹری کے بڑے ٹائیگون وجے مالیا اور حال ہی میں بھارتی پنجاب نیشنل بنک سے 14 ارب روپے کے قرضے لیکر فرار ہونے والے ہیروں کے تاجر نراو مودی کی جائیدادیں فروخت کرنے کا راستہ صاف ہو جائیگا۔ بھارتی وزیراعظم نے اجلاس میں بنک نادہندگان سے متعلق معاملات اور حسابات کی پڑتال کو منظم کرنے کیلئے نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی ”نفرا“ بھی قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن