کوہاٹ: سابق چپقلش پر 4افراد‘ ٹانک میں 2نوجوان فائرنگ سے قتل
کوہاٹ‘ٹانک(نامہ نگاران)کوہاٹ کے علاقہ نوے کلے میں سابقہ چپقلش پر4 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس نے چار ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ۔کارروائی میں گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالے خود کار ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گزشتہ شام کوہاٹ ہنگو روڈ کے نواحی علاقہ نوے کلے کے موضع اتحاد کالونی میں سابقہ چپقلش کی بناءپر چار مقامی باشندوں محمد بلال،محمد رﺅف ،محمد شفیق اوراحسان اللہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ملزمان فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لائی گئی ۔ واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی آپریشنل ٹیموں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث چار ملزمان محمد قاسم ولد شاہ زمان، ،اسرارولدنسیم،فاروق ولدناصر اورافغان مہاجر جان محمدولد گل زمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالے خود کار ہتھیار2کلاشنکوف،2پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ٹانک سے نامہ نگارکے مطابق تھانہ گل امام کی حدود میںنامعلوم افراد نے 2قبائلیوں کو بے دردی سے قتل کرکے نعشیں سڑک کنارے پھینک دیں دونوںنوجوانوںکو سرمیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا مقتولین کی عمریں 21اور 23سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول جہانزیب کے بھائی محمد جاوید نے بتایا کہ انکابھائی اپنے پھوپی زاد بھائی حضرت اللہ ولد وکیل خان بدھ کے روزسے لاپتہ تھے اس بارے تھانہ ملازئی کو بذریعہ فون اطلاع دی گئی تھی جمعرات کی صبح انہیں اطلاع دی گئی کہ انکے بھائی اور حضرت اللہ کی نعشیں درکی کے قریب سڑک کنارے ویرانے میں پڑی ہیں۔مقتولین کے ہاتھ پیچھے سے بندھے اور آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں دونوں مقتولین کو تشدد کے بعد سرمیں گولی مارکرقتل کیا گیا۔ تعلق بیٹنی قبائل سے ہے۔ مقتولین کے ورثاءنے پولیس سے لاشیں لینے سے انکار کردیا اور کہاکہ قریبی پولیس سٹیشن کی موجودگی کے باجود آئے روز اس قسم کے واقعات قابل تشویش ہیں۔ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ایف ار بشیر احمد کی یقین دہانی پر دونوں نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا اور بعد میں انہیں ورثاءکے حوالے کردیا ٍ ۔گل امام پولیس نے محمد جاوید کی رپورٹ پر نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
4افراد/ 2قبائلی قتل