• news

قومی اسمبلی نے ’برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنیکا بل موخر کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے برقی توانائی کی پیداوار ‘ ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کے ایکٹ ‘ 1997ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل ” برقی توانائی کی پیداوار‘ ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کا (ترمیمی) بل “ موخر کردیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ اس بل کی 51 شقیں ہیں ¾ قبل ازیں قومی اسمبلی اور متعلقہ کمیٹی میں اس بل پر اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو شامل کیا گیا جسے بعد ازاں اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھیجا گیا۔ سینٹ کی متعلقہ کمیٹی نے اس بل میں دو شقوں میں ترامیم کی تجویز دی ہے جن میں سے ایک نیپرا کے چیئرمین کی تقرری اور دوسرا ریگولیٹر کے لئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے ہے۔ تاہم سید نوید قمر نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ اس بل کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے اور آئندہ سیشن میں اسے پیش کیا جائے۔ پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے بھی اس کی مخالفت کی اور بل کو متعلقہ کمیٹی کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا جس پر سردار اویس لغاری نے کہا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں جس کے بعد سپیکر نے بل آئندہ سیشن کے لئے موخر کردیا۔
موخر

ای پیپر-دی نیشن