• news

اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام جلد شرو ع ہوجائے گا:مہنت دھرم داس

نئی دہلی(اے این این)متنازعہ اراضی کے اہم فریق اکھل مہنت دھرم داس نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام جلد شرو ع ہوجائیگا۔بھارتی میڈیاکے مطابق مہنت دھرم کاکہناتھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے سمیلن کے فیصلوں سے آگاہ کرینگے ۔مہنت دھرم داس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ عقیدے(آستھا)کی بنیاد پرنہیں ثبوتوں اور حقائق کی بنیاد پر فیصلہ دینگے جس پر یقین ہے کہ فیصلہ رام جنم بھومی کے حق میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اہم رہنماوں سے اس سلسلے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔،ان سے ہونیوالی بات چیت کا اخباروں کے توسط سے انکشاف اسلئے نہیں کیا کہ وہ روادارانہ گفت و شنید برقرار رکھنے میں یقین رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن