گریڈ17کے افسر کو ترقی نہ دینے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ہائیکورٹ سے نوٹس جاری
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے گریڈ 17کے افسر کو ترقی نہ دینے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے گریڈ 17 کے ملازم محمد اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی نہیں دی جا رہی۔