• news

سعودی عرب میں مثبت تبدیلی آرہی ہے: شہزادی ریما بنت بندرالسعود

واشنگٹن (اے پی پی) سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی ادارے کی نائب سربراہ شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے۔ کیونکہ سعودی عرب ایک بین الاقوامی معاشرے کا حصہ ہے جس کیلئے ہم بین الاقوامی شہری تیار کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کرنے کیلئے ہمارے پاس 2030 کا ہدف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کھیلوں، تفریحی اور کمیونٹی کی سرگرمیوں کو بیک وقت فروغ دینا چاہتا ہے، یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہم اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ ہم شاید اپنے وعدے پورے نہ کرسکیں اور واپس پیچھے کی طرف چلے جائیں، ان سے کچھ مہلت مانگتے ہوئے ہم انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آگے ضرور بڑھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ظاہری شکل قدامت پسندی کی ترجمان نہیں۔ یہ ایک ذہنی کیفیت ہے اس کا تعلق سر ڈھانپنے یا پردہ کرنے سے نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن