• news

مشتاق رئیسانی کرپشن کیس‘ درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے مشتاق رئیسانی کو کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر گرفتار کر رکھا ہے جبکہ نیب کے پاس مشتاق رئیسانی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن